ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتی کرم داروں کے جنگلاتی حقوق کے لئے احتجاجی پدیاترا شروع

اتی کرم داروں کے جنگلاتی حقوق کے لئے احتجاجی پدیاترا شروع

Sun, 19 Mar 2017 11:18:03    S.O. News Service

سرسی ،18؍جنوری (ایس او نیوز)جنگلاتی زمین پر ایک زمانے سے اتی کرم کرکے زندگی گزارنے والوں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے کے سلسلے میں درخواستیں نامنظور کیے جانے کے خلاف یلاپور میں مجوزہ احتجاجی مظاہرے کے لئے بنواسی سے پدیاترا کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس پدیاترا کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے پدم شری ایوارڈ یافتہ گیان پد کی معروف شخصیت سُکری گونڈا نے کہا کہ جس جنگلاتی زمین پر ہم مسلسل زندگی گزارتے آئے ہیں ، ان کے مالکانہ حقوق اتی کرمن داروں کو ملنا ہی چاہیے۔جبکہ اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے لڑنے والی تنظیم کے صدر رویندرا ناتھ نائک نے کہا کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سرکار کی طرف سے اتی کرم داروں کو زمین کے حقوق نہیں دئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں ،حکومت کی طرف سے اب تک اتی کرمن داروں کو بہت ستایا گیا ہے۔ بار بار درخواستیں لینے اور انہیں مسترد کرنے کا سلسلہ کئی برسوں سے چل رہا ہے۔ اور اگراب بھی سرکارہماری مانگ پورا نہیں کرتی ہے تو پھر سرکار کے لئے یہ ہماری آخری وارننگ ہے ، اس کے بعد یہ احتجاج سخت ترین ہوجائے گا۔


Share: